ڈی سی راجوری نے ڈھانگری میں مقامی لوگوں سے بات چیت کی

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ڈپٹی کمشنر راجوری، وکاس کنڈل نے آج ڈھانگری کا دورہ کیا اور وہاں کے عوام سے بات چیت کی۔دورے کے دوران عوام اور ان کے نمائندوں نے اپنے علاقوں کے متعدد مسائل اور مطالبات کو اجاگر کیا اور ان کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مسائل اور مطالبات کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ ان کے حقیقی تحفظات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، محمد اسلم، سی او سی آر پی ایف، ڈی وائی ایس پی جے کے پی، چنچل دیو اور ایس ایچ او راجوری، محمد فرید دورے کے دوران ڈی سی کے ہمراہ تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا