ڈی ایم او نے غیر قانونی کان کنی کے الزام میں 3 گاڑیاں ضبط کیں

0
0

منظور سمسھال
بھلیسہ ؍؍ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کی ہدایت پر سب ڈویژن گندو میں غیر قانونی کانکنی کے خلاف سخت کارروائی کی۔ وشیش پال مہاجن ڈسٹرکٹ آفیسر ڈوڈہ کی نگرانی میں محکمہ کانکنی کی ایک ٹیم سنیل منہاس نے محکمہ پولیس بالخصوص ایس ایچ او گندو وکرم بندرال کے مکمل تعاون کے ساتھ سب ڈویڑن کے ڈوڈار نالہ کا اچانک دورہ کیا اور علاقہ میں غیر قانونی کانکنی کی سرگرمیوں میں ملوث 03 نمبر گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔ مائننگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ بتایا گیا کہ محکمہ اپنی چیکنگ کو تیز کرے گا اور کوئی بھی غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا