پونچھ نورکوٹ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا، واٹر سپلائی اسکیم کے کام کا ہوا آغاز

0
0

ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی نے باقاعدہ کیا افتتاح
سرفرازقادری
پونچھ؍؍مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک پونچھ کے عین سرحد سے لگے گاؤں نورکوٹ کی عوام کے ایک دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے رْکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدالغنی نے 1 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار روپے کی لاگت سے بننے جارہی واٹر سپلائی اسکیم کے کام کا افتتاح کیا جس پر وہاں کے سرپنچ و پنچوں و دیگر عوام نے چوہدری عبدالغنی کی عزت افزائی کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور ہار پہنا کر انکی عزت افزائی کی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عبدالغنی نے کہا کہ سرحدی علاقوں کی عوام کے بنیادی مسائل انکی اولین ترجیحات میں شامل ہیں کیونکہ یہاں پر جنگ بندی معاہدے کی وجہ سے امن قائم ہے اور سات دہائیوں سے بنیادی ضروریات کے لیے جدوجہد کررہے اس عوام کے مسائل حل کرنا میری خوش قسمتی ہے اور انکے لیے مبارک کی بات یہ ہیکہ انہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں صحیح فیصلہ کرتے ہوئے مجھے اپنے علاقوں کی نمائندگی سونپی اور میں اپنے وعدے کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں اور انشاء اللہ پانچ سال کے اندر یہاں کی عوام کے تمام بنیادی مسائل حل ہو جائیں گے۔ اس موقع پر عوام، سرپنچ و پنچوں سے جب ہم نے بات کی تو انہوں نے کہا کہ انکے علاقے میں سات دہائیوں کے بعد جو یہ ترقی کا سیلاب آیا ہے وہ انکے سات دہائیوں میں پہلی بار صحیح فیصلے کا نتیجہ ہے اور آئندہ بھی صحیح فیصلہ کر ایسے ترقی پسند لیڈر کو اسمبلی میں نمائندگی سونپیں گے تاکہ ہمارے علاقوں میں ترقیاتی کام اسی شدت سے جاری رہیں اور ہمارے گاؤں بھی شہری علاقوں کی طرح جگمگاتے نظر آئیں۔ اس موقع پر انکے ہمراہ متعلقہ پنچایت کے سرپنچ و پنچ حضرات کے علاوہ متعلقہ محکمہ کے ایگزیکیٹو انجینئر منیر حسین، جونیئر انجینئر انکوش شرما و کثیر تعداد میں عوام بھی موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا