غریب لوگوں کے بجائے جن لوگوں نے تجاوز کر رکھا ہے محکمہ ان لوگو ںپر کرے کاروائی: سنگھ

0
0

ونے شرما
ادھمپور// سٹی کونسل محکمہ کی طرف سے تجاوزات کے نام پر بھی امتیازی سلوک کو لے کر پینتھرز پارٹی نوجوان لیڈر تر نتر سنگھ کی صدارت میں مقامی لوگوں کے ساتھ سلاتھیہ چوک پر سٹی کونسل محکمہ کے خلاف زوردار مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پینتھرز پارٹی کے نوجوان لیڈر نے کہا کہ سٹی کونسل محکمہ جو تجاوز کے خلاف مہم چھیڑ رہا ہے اس میں بھی امتیاز دکھا رہا ہے اور جن لوگوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے ان کے خلاف کرنے کے بجائے غریب لوگوں پر کر رہا ہے اور سٹی کونسل محکمہ کو چاہئے جو لوگ تجاوز میں آتے ہیں ان کے خلاف کاروائی کرے نہ کہ غریب لوگوں پر وہیں آج لوگوں نے مجبور ہو کرسٹی کونسل محکمہ کے خلاف زوردار احتجاج کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا