ضلع ڈوڈہ کے چنگا بھلیسہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے عوامی دربار لگایا

0
0

مقامی افسران کی موجودگی میں عوامی مسائل سماعت ،جلد حل کرنے کی دی یقین دہانی کروائی
اکرم ملک
بھلیسہ // ضلع ڈوڈہ کے چنگا بھلیسہ میں ڈپٹی کمیشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ ( ائی اے ایس) نے عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام محکموں سے منسلک افسران موجود تھے۔اس موقع پر عوامی دربار میں بھلیسہ کے تمام علاقہ جات سے مقامی لوگوں نے اچھی خاصی تعداد میں شمولیت کی اور عوامی درپیش مسائل و مشکلات کو ڈی سی ڈوڈہ کے سامنے پیش کیا۔ حالیہ دنوں مسلسل برفباری و بارشوں سے ہوئے نقصانات جس میں رہائشی مکانات کی تباہی , پھلدار درخت ٹوٹ چکے ہیں۔ محکمہ ایجوکیشن کے تمام سکولوں میں سٹاف کی کمی, گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتران میں پرنسپل کی عدم موجودگی, راشن پینے کے صاف پانی کی نایابی, بھلیسہ کے سب سینٹروں میں سٹاف کی قلت, سب ضلع ہسپتال گندو میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی, محکمہ ہارٹیکلچر و دیگر محکموں کے تحت دوائیاں و دیگر چیزیں میسر کرنے کی مانگ کے علاوہ بہت سارے درپیش مسائل شامل ہیں۔اس دوران مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ جن رہائشی مکانات کو زیادہ نقصان ہوا ہے انہیں کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے خاص اقدامات کئے جائیں اور مکانات کا پورا پورا معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ سکولوں میں اساتذہ کی کمی سے بچوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔اس دوران ڈپٹی کمیشنر ڈوڈہ نے تمام افسران کو دربار میں موجود رکھا اور انہیں ہر عوامی مسائل کو نوٹ کر کے جلد از جلد کام شروع کرنے کی ہدایت دی جس پر عوام کو کچھ ہد تک راحت ملنے کے امکانات ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے دربار میں ائے ہوئے لوگوں کے تمام درپیش مسائل سنے اور انہیں جلد از جلد حل کروانے کی یقین دی۔ انہوں نے تمام لوگوں کو ہندو مسلمان بھائی چارہ کو ایک بنائے رکھنے کی گزارش کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا