منڈی تا لورن سلطان پتھری سڑک خستہ حالی کا شکار

0
0

کٹھیلا کے مقام پر سڑک موت کے کنواں سے کم نہیں
ریاض ملک
منڈی // منڈی سے لورن سلطان پتھری روڈ کشادگی کا کام گزشتہ تین سالوں سے کچھوے کی رفتار چل رہاہے ، متعدد جگہوں سے روڈ پر پسیاں گرآنے اور مٹی کی وجہ سے کچڑ نے مسافروں اور عام رہگیروں کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے۔ لیکن چناراں سے چند میٹروں کی دوری پر کٹھیلہ کے مقام پر ایک بڑی پہاڑی ریزہ رہزہ ہوکر روڈ کے بلکل اوپر لٹکی ہوئی ہے ۔ جو بارشوں یا سخت دھوپ میں کسی بھی وقت نکل کر روڈ میں جاکر کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے – اس بارے میں ایک نوجوان تنویر احمد چیچی نے بات کرتے ہوے کہا کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے 2014 میں اس کا کام شروع کیا تھا – لیکن اج تک کچھوے کی رفتار سے کام لگاہوا ہے – اس غیر زمہ داری کے کام کی وجہ سے عوام اور مسافر سخت پریشانیوں کا سامناکررہاہے ۔لیکن تحصیل و ضلع انتظامیہ خاموش تماشاہی کسی بڑے سانحہ کے انتظار میں ہے – اس کا کہناتھاکہ کٹھیالہ ایک خطرناک مقام ہے – جہاں ایک بڑی پہاڑی اوپر سے کسی بھی وقت کھسک کر سڑک کو بند کرسکتی ہے – اور یہاں سے گزرنے والی مسافر گاڑی بھی اس کی زد میں آسکتی ہے – نیچے سے ڈنگہ بھی نکل چکہ ہے ۔جہاں سے نیچے بلکل دریالورن بہہ رہاہے – لیکن اس خطرے کے باوجود بھی محکمہ جان بوجھ کر اس کام میں تاخیر کررہاہے – جبکہ اس سے قبل عوام نے اس مشکل کے بارے میں ضلع اور تحصیل انتظامیہ کو مطلع بھی کیا جس پر کوئی دھیان نہیں دیاگیاہے ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد بزات خود اس روڈ کا معاینہ کرکے کام میں تیزی لائیں اور پہلی فرصت میں چناراں کٹھیالہ کے خطرناک مقام پر کام کیا جاے تاکہ کسی بڑے حادثہ کا خطرہ ٹل سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا