مرکزی اسکیموں کی رقومات کاہورہاہے غلط استعمال

0
0

پی ڈی پی۔بھاجپامخلوط سرکارکے دورمیں نظام پوری طرح مفلوج:شاہنواز چوہدری
لازوال ڈیسک

ڈوڈہ ؍راجیو گاندھی پنچایتی راج سنگٹھن کنوینئروں کا ایک اہم اجلاس ڈوڈہ میںزیر صدارت شاہنواز چوہدری جنرل سیکریٹری پردیش یوتھ کانگریس کمیٹی و ریاستی چیف پنچائتی راج نظام جموں و کشمیر منعقد ہوا جس میں سابق وزیر محمد شریف نیاز نے صدارت کی ان کے ہمراہ قومی صدر این ایس یو آئی نیرج کندن،کانگریس لیڈر عرفی مجید وانی ،اعجاز چوہدری ریاستی سیکریٹری یوتھ کانگریس،جاوید وانی،سینئر یوتھ کانگریس لیڈر رشید لطیف اور آصف گھٹو ونے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر شاہنواز چوہدری نے ریاستی میں مخلوط سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ریاستی سرکار محکمہ دیہی ترقی کو پنچایتی راج کمزور کرنے میں استعمال کر رہی ہے پنچایتی راج کو کمزور کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں لوگ ہر جگہ اس بات کا رونا رو رہپے ہیں کہ نریگا اور دیگر مرکزی اسکیموں کا ناجائز استعمال ہو رہا ہے اور یہ سرکار ریاستی پنچایتی راج نظام کو کمزور کرنے میں مائل ہے۔ اوربالواسطہ انتخابات کا طے کر کے جمہوریت کے بنیادی اداارے کو کمزور کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ صوبہ جموں کے سرپنچوں اور نائب سرپنچوں سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں جبکہ ان میں سے کوئی بھی سرکار کے فیصلہ پر خوش نہیںہے جبکہ گزشتہ سرکار نے پنچایتی راج نظام کو مستحکم کرنے کیلئے کاوشیں کی تھی اور موجودہ سرکار اس کو کمزور کرہی ہے جس سے عوام کا یقین مخلوط سرکار سے اٹھ جائے گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا