ڈاکٹر شہناز گنائی اور مفتی فاروق مصباحی ریاستی وقف کونسل کے رکن مقرر

0
0

عوام پیر پنچال نے ریاستی انتظامیہ کے اس فیصلہ کو دیا خوش آئند قرار
ظہیر عباس/وسیم حیدری
منڈی//گزشتہ روز ریاستی انتظامیہ کی جانب سے ایک حکم نامہ کے تحت سابقہ رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر شہناز گنائی اور مفتی فاروق مصباحی کو ریاستی وقف کونسل کا رکن مقرر کیا گیا جس فیصلہ کو پیر پنچال خصوصاً پونچھ کی عوام نے خوش آئند قدم قرار دیا – لوگوں نے اس سلسلہ میں گورنر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ سے ان دو افراد کو ریاستی وقف کونسل کا رکن مقرر کرنا نہایت اچھا قدم ہے جسکا وہ تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں – پیر پنچال کے متعدد سرپنچ و پنچ کے علاوہ معزز شہریوں نے بھی اس موقعہ پر گورنر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ سے انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے کیونکہ ڈاکٹر شہناز گنائی نے بحیثیت رکن قانون ساز کونسل خطہ پیر پنچال ہی نہیں بلکہ خطہ چناب میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے اس دوران بھی ان علاقوں کی ترقی کو کافی فروغ دیا – انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انکی کاوشوں سے وقف کونسل کو مزید فروغ حاصل ہوگا – ان کا کہنا تھا کہ مولانا مصباحی کو بھی اس رکنیت سے نوازا جانا درست قدم ہے اور وہ بھی عرصہ دراز سے پونچھ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں – معزز شہری منظور احمد آفتاب احمد عبدال احد طارق احمد بشیر احمد عبدل مجید نے بھی اس موقع پر ریاستی سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شہناز گنائی و مفتی فاروق مصباحی ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے سماج کی فلاح و بہبودی میں اس سے پہلے بھی نمایاں کردار نبھایا ہے_ضلع پونچھ ہی نہیں بلکہ پیر پنجال کے علاقہ میں آپسی بھائی چارے کی خاطر ہر ممکن کوشش کر کے اس بھائی چارہ کو اپنی کاوشوں سے تقویت بخشی ہے انہوں نے کہا کہ وہ پ±ر ا±مید ہیں کہ یہ وقف کونسل میں بھی نمایاں کردار نبھائیں گے اور اس کو مزید تقویت بخشیں گے اور ملی اثاثہ ریاست میں جہاں پر بھی پائمال ہو رہا ہے اس کو قوم کی فلاح کے لئے اسعمال میں لانے میں اپنا قلیدی کردار پیش کریں گے – پیر پنچال کے مختلف لوگوں نے اس موقعہ پر دونوں شخصیات کو مبارکباد بھی پیش کی –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا