مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان نے بھی لیا حصہ
ونے شرما
ادھمپور//آئندہ لوگ سبھا انتخابات کا تیاریوں میں جٹی ادھمپور انتظامیہ نے یہاں ضلع الیکشن آفیسر ڈاکٹر پیوش سنگلہ کی رہنمائی میں ای وی ایم، اور وی وی پی اے ٹی پر ایک فرضی ورزش کی ۔ واضح رہے اسی سلسلہ میں با قاعدہ طور پر سیکوپ آفس کمپلکس بٹل بالیاں ادھمپور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جبکہ اس فرضی ورزش کے دوران 1200ووٹ بھی پول کئے گئے۔ وہیں اس دوارن مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائدگان نے بھی اس فرضی ورزش میں شرکت کی ۔ وہیں انہیں ای وی ایم کی صحیح عمل کو پرکھنے کی اجازت بھی دی گئی تھی ۔ جبکہ نمائدگان نے فرضی ووٹ پول کرنے کے بعد انہوں نے ای وی ایم اور وی وی پی قے ٹی کے عمل کو بھی جانچا ۔ اس کے بعد ڈی ای او کی موجودگی میں ووٹ کی گنتی بھی کی گئی ، تاہم اس عمل کے بعد سیاسی پارٹیوں سے آئے نمائدگان نے اس فرضی عمل کے بعد اطمنان کا اظہار کیا ۔