کرناہ کپوارہ شاہراہ مسافروں کے لیے موت کاکنواں ثابت

0
0

کپوارہ میں برفانی طوفان میں پھنس کے باعث تین افراد ہلاک
یو این آئی
سری نگر شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں کرناہ۔ کپوارہ شاہراہ پر گذشتہ شب پیدل سفر کرنے کے دوران تین افراد برفانی طوفان کی زد میں آکر شدید ٹھنڈ کے باعث لقمہ اجل بن گئے۔یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب پانچ افراد کرناہ۔کپوارہ شاہراہ پر پیدل سفر کررہے تھے اور کرناہ کی طرف رواں دواں تھے جوں ہی یہ لوگ رات کے قریب ایک بجے سادھنا ٹاپ کے نزدیک خونی نالہ پر پہنچے تووہ ایک برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے۔اطلاعات کے مطابق دو افراد معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے لیکن دیگر تین افراد طوفان میں پھنس کر شدید ٹھنڈ برداشت نہ کرنے کے باعث لقمہ اجل بن گئے۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ دو بچ نکلنے والے افراد نے انہیں واقعہ کے بارے میں مطلع کیا اور پولیس اور فوج کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے واردات پر پہنچی تو وہاں تین افراد جو برفانی طوفان میں پھنس جانے اور سردی کی شدت برداشت نہ کرنے کے باعث تین افراد دم توڑ بیٹھے تھے۔مہلوک افراد کی شناخت طاہر یونس خواجہ ولد محمد یونس، عبد الخالق شیخ ولد غلام قادر ساکنان حاجی ناڑ کرناہ اور فرید احمد ولد لعل الدین ساکن شمس پورہ کرناہ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا ایس ایس پی کپوارہ امبارکر شری رام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سادھنا ٹاپ کے نزدیک خونی نالہ پر برفانی طوفان میں پھنس کر سردی کی شدت برداشت نہ کرنے کی وجہ سے تین افراد از جان ہوئے۔قابل ذکر ہے کہ کرناہ۔کپوارہ شاہراہ بھاری برف جمع ہونے کے باعث بند پڑی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا