عراق چاہے، تو ایران اس کی مدد کے لیے ہمیشہ کی طرح تیار ہے،حسن روحانی کی گفتگو
ےواین این
تہران ´ ´//ایران کے صدر حسن روحانی اپنے پہلے سرکاری دورے پر عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روحانی عراق کا اپنا یہ دورہ ایک ایسے وقت پر کر رہے ہیں، جب عراقی حکومت کو امریکا کی طرف سے اس بارے میں شدید دباو¿ کا سامنا ہے کہ وہ ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو محدود کر دے۔ اس پس منظر میں تہران سے بغداد کے لیے روانہ ہوتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ ایران اور عراق کے باہمی تعلقات اتنے خاص ہیں کہ ان کا عراق کے امریکا جیسے کسی جارحیت پسند ملک کے ساتھ روابط سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ حسن روحانی نے یہ بھی کہا کہ عراق چاہے، تو ایران اس کی مدد کے لیے ہمیشہ کی طرح تیار ہے۔