ضلع ڈوڈہ کی میدانی علاقوں میں بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع

0
0

کئی مکانات پر مقامی لوگوں نے لکڑی جلانی دوبارہ شروع کی۔سردی کی شدت میں اضافہ
اکرم ملک
بھلیسہ // ضلع ڈوڈہ کے میدانی علاقوں میں بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں مارچ کے مہینے میں دوبارہ برفباری شروع ہوئی ہے جس سے سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے بہت کم برفباری ہوتی تھی اور سردی میں بھی کمی محسوس کیا کرتے تھے مگر اس سال پچھلے تین مہینوں سے مسلسل بارشوں و برفباری کی وجہ سے سردی میں بھی شدت ائی ہے اور عام لوگوں کے باغات اور رہائشی مکانات کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں مسلسل بارشوں و برفباری سے نقصانات ہوئے ہیں وہیں کاروبار میں بھی کمی ہوئی ہے جس سے مقامی لوگ کافی پریشان ہیں۔ یاد رہے کہ سال دوہزار انیس میں مسلسل بارشیں اور برفباری رہی ہے جس سے سڑکیں تباہ ہوئی, بجلی نظام پورا خستہ حال ہوا ہے,گورنمنٹ عمارتوں کو کافی نقصان پہونچا ہے, کاروباری ادارے بری طرح سے متاثر ہوئے یہاں تک کہ مزدوری بھی لوگوں کو نہ ملی ہے۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے گورنر و ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ خراب موسم کے پیشِ نظر راشن پانی بجلی و دیگر بنیادی سہولیات دستیاب رکھی جائے اور حالیہ برفباری سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لے کر لوگوں کی امداد کی جائے تک کہ مقامی لوگوں کی پریشانی ختم ہو گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا