جموں و کشمیر بینک شاخ منڈی میں عملے کی کمی ۔عوام پریشانیوں سے دو چار

0
0

ڈی جی ایم و کلسٹر ہیڈ پونچھ سے کی مزید عملہ کو تعینات کرنے کی اپیل
وسیم حیدری
منڈی// جموں و کشمیر بینک شاخ منڈی میں عملے کی قلت کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کے چلتے لوگوں نے بینک کے اعلیٰ عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ یہاں جلد عملے کی کمی کو پورا کیا جائے ،کیونکہ اس وجہ سے لوگوں کو صبح سویرے بینک میں داخل ہو کر شام کے 4 بجے تک کھڑا رہنا پڑتا ہے ۔جس کے باوجود ان کا کام نہیں ہو پاتا – انہوں نے ڈی جی ایم اور کلسٹر ہیڈ پونچھ سے یہ اپیل بھی کی کہ منڈی کے لئے ایک اور شاخ کو منظوری دی جائے تاکہ لوگوں کو تقسیم کر ان کی پریشانیوں کا ازالہ ممکن کیا جا سکے – ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر بینک منڈی شاخ میں مینیجر کے سمیت دس لوگ کام کر رہے ہیں جبکہ برانچ کے لئے کم سے کم بیس لوگوں کا عملہ ہونا چاہیے تب جا کر عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکتا ہے محمد رشید نامی ایک شخص نے اس سلسلہ میں لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ روز سے اپنا بینک کھاتا کھلوانے کے لئے بینک کے چکر کاٹ رہا ہے مگر بینک میں زیادہ بھیڑ اور عملے کی قلت کی وجہ سے ان کا کھاتا ابھی تک نہیں کھلا – ان کا کہنا تھا کہ بینک میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اپنے کام سے آتے ہیں مگر کافی لوگوں کو بغیر کام ہی بینک سے لوٹ جانا پڑتا ہے – انہوں نے مزید کہا کہ منڈی بینک شاخ عوام کے لئے دردِسر ہے جہاں پر لوگوں کے کام نہیں ہو پا رہے ہیں منڈی کی عوام نے بینک کے اعلیٰ آفسران سے اپیل کی ہے کہ وہ بینک میں عملے کی قلت کو جلد از جلد پورا کریں تاکہ غریب عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے اس حوالے سے جموں کشمیر بینک کے کلسٹر ہیڈ پرویز احمد میر سے جب بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ میں نے ازخود تین روز قبل منڈی شاخ کا دورہ کیا تھا جہاں پر عوامی مسائل بھی سنے جن میں وہاں کی عوام نے عملے کی قلت کے حوالے سے بھی بات کی تھی انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے بینک کے اعلیٰ آفیسران کو تحریری طور کہا ہے انور بہت جلد عملے کی قلت کو پورا کیا جائے گا اور ان کے مطابق ایک نئی برانچ کے حوالے سے بھی انہوں نے اعلیٰ آفیسران کو کہا ہے اور اس حوالے سے بھی پیش رفت ہو رہی ہے –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا