ٹراما اسپتال میں طبی عملے کمی سے مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا

0
0

ماہر اطفال نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو نہیں مل رہا ہے علاج۔
مختار احمد
گاندر بل //اگرچہ ملکی سطح پر لوگوں کوبہتر طبی سہولیات دستیاب رکھنے کے لے ہرسال کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں تاہم ابھی بھی کئی علاقوں خاص کر دور دراز علاقوں میں لوگوں کو طبی سہویات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ضلع گاندربل کے کنگن سب ڈویژن کےجہاں کی زیادہ آبادی پہاڑی علاقوں میں رہائش پزیر ہے کو طبی سہولیات کا فقدان ہے۔کنگن میں اگرچہ ایک ٹراما اسپتال قائم کیاگیا ہے تاہم عوامی حلقوں کے مطابق اسپتال میں طبی عملے اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو زبرست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ اسپتال میں طبی عملے کی کمی کی وجہ کئی بار مریضوں کو بغیر علاج و معالجہ واپس لوٹنا پڑتا ہے اور انہیں طبی سہولیات کے حصول کے لئے نجی کلنکوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔بچوں کے علاج کے لئے آئے ہوئے والدین نے بتایا کہ ماہراطفال نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو معقول علاج نہیں مل رہا ہے انہوں نے بتایا کہ کچ عرصہ قبل یہاں بچوں کے لئے ایک ڈاکڑ کو تعینات کیا گیا۔تاہم مزکورہ ڈاکٹر کو اچانک تبدیل کیا گیاجس کی وجہ سے بچوں کو علاج کرنے کےلے سخت سردی میں زبر دست دقتوں کاسامنا کرناپڑتاہے۔مقامی لوگوں نے صحت کے اعلی حکام سےاسپتال میں بہتر طبی خدمات مہیا رکھی جائیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا