رامسو میں ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال سے عوام کی فریاد
لازوال ڈیسک
رام بن جموں سرینگر قومی شاہراہ پر اپنے سفر کے دوران نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے رامسو کے مقام پر مقامی عوام پر شاہراہ کے کام میں ہوئے نقصان کو جائزہ لیا اس دوران مقامی عوام نے بتایا کہمودا گنگرو ملان بس کے مقام پر چالیس مکان ،ایک مسجد اور قبرستان شاہراہ کے کام کی وجہ سے خطرے میں ہیں ۔عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ محکمہ مال نے دس مکانوں کےلئے 1.72لاکھ روپئے فی مکان معاوضہ بنایا تھا لیکن اب تک واگزار نہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ زمین، مسجد اور قبرساتن کو شامل نہ کیا گیا ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ ماضی میں آٹھ لاکھ روپئے کے حساب سے معاوضہ دیا گیا تھا اور اب تھوڑی رقم معاوضہ کے طور پر بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک ضلع ترقیاتی کمشنر نے یہاں دورہ نہیں کیا ہے ۔وہیں ڈاکٹر کمال نے مقامی عوام کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس معاملہ میں حکومت پر دباﺅ ڈالیں گے ۔اس موقع پر عظم اللہ میر، جگجیت سنگھ، محمداشرف بھٹ، بلال احمد میر، پرویز احمد، نواز احمد ،محمد رفیق سوہل و دیگران موجود تھے۔