بی جے پی کی انتخابی سرگرمیاں شروع

0
0

 

14مارچ کو ہوگی وادی کشمیرمیں میگا ریلی
کے این ایس

سرینگربی جے پی نے رواں برس منعقد ہورہے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات میں علاقائی سطح پر میدان مارنے کے لیے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہے۔ معلوم ہوا کہ بی جے پی 14مارچ کو کشمیر میں میگا ریلی کا اہتمام کررہی ہے جس کے ساتھ ہی باضابطہ طور پر وادی کشمیر میں پارٹی کی طرف سے انتخابی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق بی جے پی نے رواں برس منعقد ہورہے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات میں علاقائی سطح پر میدان اپنے نام کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرگرمیاں شروع کردی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کے دوران بھاری نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے بی جے پی کی نظریں اہم اور حساس نشستوں پر ٹکی ہوئی ہے۔ پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری اشوک کول نے کشمیرنیوز سروس کو بتایا کہ وادی کشمیر میں بی جے پی باضابطہ طور پر 14مارچ سے انتخابی سرگرمیاں شروع کرنے جارہی ہے۔ کول کے مطابق بی جے پی وادی کشمیر میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ایک میگا ریلی سے کرنے جارہی ہے جہاں پر شمال، جنوب اور وسطی اضلاع کے اعلیٰ قیادت حصہ لے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اسمبلی و پارلیمانی انتخابات میں بھاری کامیابی کو یقینی بنانے کی خاطر بی جے پی کی اعلیٰ قیادت اور ریاستی لیڈران کے درمیان مسلسل رابطے ہیں اور منعقدہ ہورہی میٹنگوں کے دوران مستقبل کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائےگا۔ بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ پارٹی کی طرف سے میگا ریلی میں پارٹی سے وابستہ 2ہزار ورکر حصہ لیں گے۔ریاست میں اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کو ایک ساتھ منعقد کرنے کی وکالت کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر اشوک کول کا کہنا تھا کہ اگر دونوں انتخابات ایک ساتھ منعقد ہوں گے تو بی جے پی اس کے لیے بالکل تیار ہے تاہم انہوں نے صاف کردیا کہ الیکشن سے متعلق کوئی بھی فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اختیار میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف انڈیا کا جو بھی فیصلہ سامنے آئےگا پارٹی اُس کی مکمل حمایت کرے گی۔ایک سوال کہ کیا بی جے پی آنے والے انتخابات میں وادی کشمیرمیں کوئی بڑی جیت درج کرے گی، کے جواب میں بی جے پی لیڈر اشوک کول نے بتایا کہ ہمارا کام سخت محنت اور جدوجہد کرنا ہے اور ہم اپنے طور پر کسی بھی کمزوری کا مظاہرہ نہیں کریں گے، باقی اُوپر والے کے اختیار میں ہے، ہم خاموش تو نہیں بیٹھ سکتے لیکن ہم اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا