یواین آئی
نئی دہلیبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے اتوار کو 17 ویں لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوام سے بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالنے اور بی جے پی کو پھر سےووٹ دے کر جتانے کی اپیل کی۔انہوں نے ٹویٹ کیا، "ہم 17 ویں لوک سبھا انتخابات کے پروگراموں کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی عوام سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے اور ہندوستان کے انتخابی عمل کو متحرک اور موثر بنانے کی اپیل کی۔ "مسٹر شاہ نے کہا کہ ” میں ہندوستان کے 130 کروڑ لوگوں سے آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو پھر سے اپنا آشرواد دینے کی اپیل کرتا ہوں۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے اچھی حکمرانی کی کئی مثالیں قائم کی ہیں۔ "انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت میں ملک نے دنیا میں سب سے تیز معاشی رفتار حاصل کی ہے۔ این ڈی اے حکومت نے معاشی اصلاحات کی سمت میں بے مثال اقدامات کئے جس کی وجہ سے پہلے کے مقابلے کاروبار کرنا بہت آسان ہوگیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے آج 17 ویں لوک سبھا کے لئے الیکشن کے پروگرام کا اعلان کیا۔ووٹنگ 11 اپریل سے شروع ہو کر 19 مئی تک سات مرحلوں میں ہوگی اور 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔