کشمیر کی آزادی کیلئے لڑتا رہوں گا:سعید

0
0

کہاکشمیر کی جنگ کیلئے پورے پاکستان سے لوگوں کو جمع کرونگا
یواین آئی

لاہور؍؍ممبئی دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ اور دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوہ (جے یوڈی) کا سرغنہ حافظ سعید نے کل آدھی رات کو حراست کی میعاد ختم ہونے کے بعد آزاد ہوتے ہی کہا کہ وہ کشمیر کی جنگ کے لئے پورے پاکستان سے لوگوں کو جمع کرے گا اور کشمیریوں کو آزادی دلانے میں مدد کرے گا۔واضح رہے کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں کردار ادا کرنے کے لئے امریکہ نے پاکستانی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوہ کے سرغنہ حافظ سعید پر ایک کروڑ ڈالرکے انعام کا اعلان کر رکھا ہے ۔ سعید کو اس سال جنوری میں حراست میں لیا گیا تھا، لیکن پاکستانی حکومت نے اب کسی دوسرے کیس میں اسے پھر سے حراست میں نہیں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔رہا ہونے کے بعد سعید نے اپنی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے لوگوں سے کہا، "مجھے 10 مہینے تک نظر بند رکھا گیا تاکہ مجھے کشمیر پر کچھ کہنے سے روکا جائے ۔میں کشمیریوں کے حقوق کے لئے لڑتا رہوں گا۔ کشمیر کے لئے میں پورے ملک سے لوگوں کو جمع کروں گا اور ہم کشمیریوں کو ان کی آزادی کی منزل کے حصول کے لئے مدد کریں گے ۔ "پنجاب صوبے کی عدالتی جائزہ کمیٹی سے متعلق بورڈ نے 30 روزہ نظربندکی سزاپوری ہونے پر اس کی رہائی کا حکم اتفاق رائے سے جاری کیاتھا۔ سعید کی 30 دنوں کی نظربندی کی میعاد جمعرات کو آدھی رات کو پوری ہوگئی تھی ۔ سعید نے اپنی رہائی کو اپنی بے گناہی کا ثبوت قرار دیا ۔ سعید نے کہا کہ ہندوستان کے کہنے پر امریکہ نے پاکستان پر مجھے حراست میں لینے کا دباؤ بنایا ۔ اس نے کہا، "پاکستانی حکومت پر امریکہ کے دباؤ کی وجہ سے مجھے حراست میں لیا گیا۔ امریکہ نے ایسا ہندوستان کی باتوں پر کیا۔ "

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا