بالاکوٹ اور منکوٹ کو کالج کا نہ ملنا صاحبِ اقتدار کی بڑی ناکامی:ایڈووکیٹ رحیم داد

0
0

 

مرتضٰی اکثر
pic pp
مینڈھر//نیشنل کانفرس سنیئر لیڈر سابقہ ایم ایل سی ایڈووکیٹ رحیم داد نے پریس نے نام جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرحدی تحصیل بالاکوٹ اور منکوٹ کو کالج کا نہ ملنا صاحبِ اقتدار میں رہنے والے لیڈران کی ایک بہت بڑی ناکامی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دو دن پہلے جب میں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی تو اُنہوں نے حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اتنے حساس سرحدی تحصلیں بالاکوٹ اور منکوٹ کے لئے کالج کھولنے کے لئے کسی بھی صابِ اقتدار نے آواز نہ اُٹھائی اس دوران ایڈووکیٹ داد نے گو رنر سے مخاطب ہو کر کہا کہ بالاکوٹ اور منکوٹ علاقہ دونوں اکثر گولہ باری کی زد میں رہتے ہیں اور ڈگری کالج مینڈھر ان علاقہ جات سے کوسوں دور ہے جہاں ان سرحدی علاقوں کے بچوں کو جانے بہت ساری مشکالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہاں کی آباد عوام زیادہ تر غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرتی ہے اور ان سرحدی علاقہ جات میں تمام تر بیادی سہولیات کا فقدان پایا جاتا ہے۔ایڈووکیٹ رحیم داد نے ریاستی گورنر سے پرزور مطالبہ کیا کہ ان دونوں سرحدی تحصلیوں میں کالج کھولے جائےں تاکہ یہاں کے مظلوم عوام اپنے بچوں کو آسانی کے ساتھ تعلیم سے آراستہ کر سکیں اور مزید اُنہوں نے اُنہوںنے کہا کہ سرحدی پٹی پر آباد عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات میسر کروائی جائیں ،ایڈووکیٹ رحیم داد نے کہا کہ ریاستی گورنر نے مجھ اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ جلد سے جلد ان کالجوں کے لئے علاقائی رپورٹ طلب کر کے غور کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا