نیرو مودی کی حوالگی کی درخواستیں برطانیہ میں زیر التوا: وزارت خارجہ

0
0

لازوال ویب ڈیسک
نئی دہلیمرکزی حکومت نے آج کہا ہے کہ بھگوڑے تاجر نیرو مودی کی حوالگی کے لئئے ہندستان ہر لازمی قدم اٹھا رہا ہے جس کا سلسلہ گزشتہ اگست میں شروع کردیا گیاتھا ۔اگلا قدم برطانوی حکومت کواٹھانا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ہفتے کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بات آپ لوگوں سے پوشیدہ نہیں کہ نیرو مودی کی حوالگی کے لئے گزشتہ اگست سے ہندستان سرگرم عمل ہے اور حالات بدستور جوں کے توں ہیں ۔ اگلا قدم برطانوی حکومت کواٹھانا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بھگوڑے تاجر کی حوالگی کے دو درخواستیں داخل کی گئی ہیں ایک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ہے دوسری سی بی آئی کی داخل کردہ ہے ۔ وزارت کو دستیاب معلومات کے مطابق دونوں درخواستیں زیر غور ہیں ، برطانیہ سے اس رخ پر مزید کوئی معلومات حاصل نہیں ہوئیں۔پاکستان کے رخ پر مسٹر رویش کمار نے کہا کہ ہمسایہ ملک اپنی عادت سے باز نہیں آرہا ہے اور مسلسل جھوٹ بولتے ہوئے پروپیگنڈہ کر رہا ہے ۔وہ دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے کی بجائے ، پلوامہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے دعویٰ کو بھی مسترد کررہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان یہ جھوٹ عام کر رہا ہے کہ اس نے 27 فروری کو ہندوستان کے دو مگ طیارے مار گرائے تھے ۔ اگر ایسا ہے اور پاکستان کے پاس ویڈیو یا کوئی ثبوت ہے تو اسے عام کرنا چاہئے اور یہ بتانا چاہیے کہ دوسرے جہاز کا پائلٹ کہاں ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس روز ہندستان کا صرف ایک21 مگ طیارہ گرا تھا۔مسٹر رویش کمار نے کہا کہ ہندستان کے پاس اس کے چشم دید گواہ، جہاز کے الیکٹرانک سگنیچر اورطیارے میں لگائی جانے والی ایم ریم میزائل کے ٹکڑے ثبوت کے طور پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان اس معاملے کو لیکر امریکہ کے سامنے معاملہ اٹھا رہا ہے کہ پاکستان نے سروس شرط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے F-16 طیاروں کا استعمال ہندستان کے خلاف کیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا