محکمہ سیاحت کی جانب سے محفل سماع کا اہتمام

0
0

اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر بطور مہمانِ خصوصی شامل
وسیم حیدری
منڈی//تحصیل صدر مقام منڈی سے 11 کلو میٹر کی دوری پر ڈاک بنگلو لورن میں محکمہ سیاحت پونچھ کی جانب سے سنیچر شام کو محفل سماع کا اہتمام کیا گیا جس میں اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر و نگران سی ای او محکمہ سیاحت پونچھ شیراز ملک بطور مہمانِ خصوصی شامل ہوئے – محفل میں تحصیل منڈی کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں 3 پارٹیوں کی جانب سے قوالی اور دیگر تمدنی پروگرام پیش کئے گئے – اس موقع پر پونچھ منڈی لورن اور اطراف سے بھی لوگوں نے شرکت کی جنہوں نے محکمہ سیاحت اور اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شیراز ملک کی سراہنا کرتے ہوئے ان کا شکریہ بجالایا – سیاسی و سماجی شخصیات نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ سیاحت کی جانب سے ایسے اقدامات قابلِ تعریف ہیں جہاں پر ایک جگہ جمع ہو کر دنیاوی پریشانیوں سے پرے ہو کر وقت گزارنے کا موقع فراہم ہوتا ہے – انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات مستقبل میں بھی اٹھائے جانے چاہیے تاکہ اس سے انتظامیہ اور عوام کے درمیان بھی رابطہ قائم رہے – وہیںاضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شیراز ملک نے اس محفل سماع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاحت کی جانب سے یہ سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گی – ان کا کہنا تھا کہ لورن میں سیاحت کے حوالے سے کام سر انجام دیا گیا ہے اور مستقبل میں بھی اس سلسلہ میں کام کیا جائے گا تاکہ لورن سیاحت کے اعتبار سے ترقی حاصل کرے –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا