ست شرما نے وراڈ نمبر 38میں تعمیری کام کا کیا آغاز

0
0

کہا حلقہ انتخاب جموں مغرب ماڈل حلقہ انتخاب کی راہ پر گامزن
لازوال ڈیسک
جموںسابق وزیر ست شرما نے جموں مغرب کے وارڈ 38ناردر محلہ میں نکاسی آب اور لین کے کام کا آغاز کروایا اس موقع پر ان کے ہمراہ کارپوریٹر وارڈ 37سنیل گپتا ،مقامی عوام اور سماجی کارکنان موجود تھے ۔واضھ رہے اس کام پر دس لاکھ روپئے کے اخراجات آئیں گے جبکہ کام جے ایم سی کی زیر نگرانی کروایا جائے گا ۔وہیں مقامی عوام سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ست شرتما نے کہا کہ یہاں نکاسی آب اور لین کی تعمیر کا کام عوام کی ایک دیرینہ مانگ تھی جو آج کارپوریٹر کی کاوشوں سے پوری ہوئی ہے جبکہ جموں مغرب حلقہ انتخاب ایک ماڈل حلقہ انتخاب کی راہ پر گامزن ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی کئی اور پروجیکٹ ہیں جو یہاں انجام دئے جائیں گے۔وہیں موقع پر اجے منہاس، للت لتھرا، بلویر سنگھ، بابو جی، سبھاش کامر و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا