مینڈھر میں پی ڈی پی کا اجلاس ,سنیئر لیڈر معروف خان نے کی قیادت

0
0

ناظم علی خان
مینڈھر//پی ڈی پی کی مہانہ میٹنگ زیر قیادت ایڈوکیٹ محمد معروف خان سینئر لیڈر کی رہایش گاہ پر منعقد ہوئی۔جسمیں پی ڈی پی ورکران نے کثیر تعداد میں شمولیت کی۔سیاسی امور پر بھی غور و خوض کیا گیا۔چند اہم معملات کو زیر بحث لایا گیا۔ریاستی طلباءجو کہ ہندوستان کی کئی ریاستوں میں زیر تعلیم ہیں۔ان پر تشدد کی مذمت کی گئی اور خاص کر لکھنو میں کشمیری طلباءو کاروباری کشمیروں کے ساتھ زیادتی کا ذکر کرتے ہوئے مانگ کی گئی کہ سرکار بھروسہ دلائے کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہونگے او ر ایسے عناصر جو ملک میں پرامن ماحول بھگاڑنے کے بعد حب الوطنی کے دعوے کرتے ہیں سرکار کو چاہیے ان پر نکیل کسے تاکہ ملک میں اعتماد کا ماحول پیدا ہو اور حالیہ گولہ باری کی وجہ سے پونچھ اور چھجلہ میں جو ہلاکتیں ہوئی اور کافی تعداد میں نقصانات ہوئی ہیں ان کے معاوضہ کی بھی مانگ کی گئی۔بارڈر ایریا میں بلٹ پروف ایمبولنس مہیا کرنے کی ضرورت پر کافی زور دیا۔ٹراماں ہسپتال جو کہ فاروڈ ایریا میں علاقہ کی اشد ضرورت ہے اس کے کام کو یقینی بنایا جائے ایڈوکیٹ محمد معروف خان نے زور دیکر کہا کہ بالاکوٹ و باڈر ایریا کے کئی گاﺅں جن میں انفرادی بنکروں کی مزید ضرورت ہے کیونکہ وقتی حالات میں جب گولہ باری ہوتی ہو اور اس وقت ذاتی بنکر ہی جان بچانے کے کام آ سکتا ہے اسلئے انفرادی بنکر ہر گھر کے لئے لازمی ہے۔ایڈوکیٹ محمد معروف خان نے جموں بس اڈے پر ہوئے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس سازش کو ننگا کیا جائے اور اس معاملہ میں منصفانہ تحقیقات کی مانگ کی اور غیر جانبدارانہ کمیٹی مقرر کرکے حقیقت کو سامنے لایا جائے۔محمد معروف خان نے پارٹی ورکرو کو یکجا ہو کر پی ڈی پی کو مضبوط کرنے پر زور دیا اور کہا کہ الیکشن کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔اسلئے اپنی صفوں میں اتحاد کی کافی ضرورت ہے۔اس موقعہ پر کئی معززین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جن میں حاجی محمد دین پسوال،ریٹائرڈ زیڈ ای او چوہدری محمد صادق،سابقہ سرپنچ حبیب اللہ،سرپنچ ایڈوکیٹ محمد اکبر،عنائت اللہ خان سفری،نمبردار دھارگلون محمد اقبال خان،زولفقار منہاس،محمد طارق خان،محمد شریف کیری گلہوتہ،حوالدار عاشق ،محمد شریف بھٹی،ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر سید اکبر ،محمد ساعید خان،ریٹائرڈ سب انسپکٹر عارف خان کے علاوہ کئی پارٹی ورکروں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں تمام معززین نے سرینگر میں بلاوجہ کی پکڑ دھکڑ کی بھی مذمت کی اور دینی معاملات میں مداخلت کرنے کو غیر جمہوری عمل کہا۔آخر میں تمام معززین نے دونوں ملکوں کے سربراہوں کو بات چیت سے ہندوستان پاکستان کے مابین تمام معاملات کو ٹیبل پر لا کر حل کریں اور بے گناہ عوام کی جانوں کو محفوظ بنائیں ۔علاوہ ازیں جموں و کشمیر کے طلباءکو ریاست میں کئی کالج موجود ہیں ان میں مزید کورس دیکر ریاستی طلباءکو داخلے دئیے جائیں تاکہ ریاست کے بچے والدین کی تمناﺅں کو یقینی بنائیں۔باڈر ایریا کے بچوں کو گولہ باری کی وجہ سے پڑھائی متاثر ہوتی ہے کئی دنوں سے سکول بند پڑے ہیں ان سکولوں کو محفوظ مقامات پر لے جا کر پڑھائی کو یقینی بنایا جائے۔اس موقعہ پر ایڈوکیٹ انظار خان،مولوی عبد العزیز،شاہ محمد،محمد کبیر اڑی ۔عبد الخالق،محمد رفیق،راجہ ابراہیم ممبر،صفیراحمد چیئر مین چھترال شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا