راجوری میں عالمی یوم خواتین منایا گیا ،ضلع انتظامیہ کے آفیسران نے کی تقریب میں شرکت

0
0

ون سٹاپ سینٹر راجوری نے خواتین کے متعلق تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیا
عمرارشدملک
راجوری عالمی یومِ خواتین کے موقعہ پر ضلع راجوری کے صدر مقام ڈاک بنگلو میں ون سٹاپ سینٹر راجوری کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد مہمان خصوصی تھے جبکہ ضلع کے دیگر سینئر آفیسران بھی خاص طور پر موجود رہے ۔ وہیں اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ منصوبہ بندی راجوری بلال میر جو کہ ون سٹاپ سینٹر راجوری کے نوڈل آفیسر ہے نے یومِ خواتین پروگرام منعقد کرنے میں اہم رول ادا کیا تو وہیں ون سٹاپ سینٹر راجوری کی ایڈمنسٹریٹر نیتو شرما نے خواتین کے متعلق تمام مسائل پر بیان کیا اور کہا کہ آج سماج میں خواتین کو بُری نظروں سے دیکھا جاتا ہے جبکہ خواتین کسی بھی قسم کی کارکردگی میں کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے خواتین کے تحفظ کے لئے مختلف قسم کے قوانین بنانے اور ساتھ خواتین کو بیدار کرنے کے لئے بھی مختلف قسم کے پروگرام اور اسکیموں کو شروع کیا گیا ہے اور خاص طور میں ون سٹاپ سینٹر کی بنیاد ہی خواتین کے مسائل حل کرنے کے لئے رکھی گئی ہے تاکہ خواتین پر کسی بھی طرح کا گھریلوں تشدد ، اسکول کالجوں اور سماج کے کسی بھی ادارے میں کوئی بھی تشدد ہو اس پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے ساتھ کسی بھی طرح کا امتیاز سماج کے لئے بے پناہ مسائل کا سبب بن سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف مقررین نے بچیوں اور خواتین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچیوں کو بچوں کی طرح پیار دے اور ہر طرح سے بچیوں کو تعاون دے تاکہ وہ مستقبل میں سماج کے اندر بہتر رول ادا کر سکے ۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے نے کہا کہ عالمی یومِ خواتین منانے کا مقصد خواتین کو مسادی حقوق فراہم کرنا ہے اور کہا کہ بیٹیوں کو بیٹوں جیسا تعلیمی ماحول دے نے سے سماج اور گھر دونوں ہی خوشحال رہے گے کیونکہ خواتین ایک ماں ہے ، ایک بہن ہے ،اور مشکل وقت کی ساتھی بھی ہے اور بیٹی بھی ہے اس لئے خواتین کی عزت کرنے سے کسی کی عزت کم نہیں ہوگی ۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے مختلف اسکولوں کی بچیوں میں اسکول بیگ اور سپورٹس کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی شیر سنگھ، ائے سی آر اشرف چودھری ، ائے سی ڈی اختر حسین قاضی ، ضلع آفیسر سماج بہبود راجوری نصیب احمد، مختلف بلاکوں کے بی ڈی اوز ، بی ایم اوز، سی ڈی پی او نصیر احمد ،سی ڈبلیو سی کے چیرمن اقبال شال اور دیگر ضلع اور بلاک سطح آفیسران نے بھی شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا