رہبر تعلیم اساتذہ نے لی راحت کی سانس محکمہ تعلیم نے بنائی نوکری مستقل

0
0

کاکاپورہ زون کے57اساتذہ نے آرڈرس حاصل کےے اساتذہ میں خوشی کی لہر
تنہا ایاز
ُُُُؒپلوامہ کاکاپورہ پلوامہ زون کے 57رہبر تعلیم اساتذہ نے اس وقت راحت کی سانس لی جب محکمہ تعلیم نے انکی نوکری کو مستقل بنایا اور اس حوالے سے کاکاپورہ میں ایک تقریب پر 109رہبر تعلیم اساتذہ میںسے 57اساتذہ نے آڈر حاصل کےے باقی اساتذہ کو بھی بہت جلد آرڈرس فراہم کےے جائیں گے اس موقعے پرزونل ایجوکیشن آفیسر نے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے کاکاپورہ کے رہبر تعلیم اساتذہ میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب انکی نوکری کو مستقل بنایا گیا اس حوالے سے زونل ایجوکیشن آفیس کاکاپورہ میں ایک تقریب پر 57رہبرتعلیم اساتذہ میں آرڈرس تقسیم کےے گئے ۔نمائندے کے مطابق زونل ایجوکیشن کاکاپورہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ اس موقعے پر زیڈ ای اُو کاکاپورہ غلام محی الدین نے 109اساتذہ میں سے 57کو مستقل نوکری کے آرڈرس فراہم کےے باقی اساتذہ کے آرڈرس بھی بہت جلد فراہم کےے جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیڈ ای اُو نے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ طلباءو طالبات کی تعلیم پر خصوصی دھیان دیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ اساتذہ تعلیم کے فروغ کے لےے اپنی کاوشوں میں مذید تیزی لائیں۔نمائندے تنہا ایاز کے مطابق اس موقعے پر جن اساتذہ نے آرڈرس حاصل کےے انہوںنے خوشی کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا