ہندوستانی فوج نے پونچھ کے علاقے نمبل میں موسم سرما کی بیماریوں سے بچاؤ پر ورکشاپ کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہندوستانی فوج نے ضلع پونچھ کے گاؤں نمبل کے مقامی لوگوں کے لیے "موسم سرما کی بیماریاں اور ان سے بچاؤ” کے موضوع پر ایک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس کا مقصد ان بیماریوں کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کرنا تھا جو عموماً سردیوں کے موسم میں ہوتی ہیں۔ حاضرین کو صحت کے مسائل جیسے سانس کی بیماریوں، جلد کے مسائل، چِل بلینز اور شدید سرد موسم کی وجہ سے ہونے والی دیگر بیماریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ لیکچر کے دوران ایسی بیماریوں سے بچنے کے لیے مختلف احتیاطی تدابیر بھی بتائی گئیں۔ عوام نے انڈین آرمی کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لیکچرز کا انعقاد کیا اور انہیں بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا