ظفر اقبال منہاس نے پارٹی کارکنوں کو سیاسی سرگرمیوں میں سْرعت لانے کی ہدایات دیں

0
0

شوپیاںضلع صدر دفتر کا رسمی افتتاح بھی کیا۰ کہا، ضلع سطحی تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل نو جلد ہوگی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍اپنی پارٹی کے نائب صدر اور انچارج ضلع صدر شوپیاں ظفر اقبال منہاس نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی خدمت کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو تیز کریں۔یہ ہدایات اْنہوں نے کارکنوں کے اجلاس کے دوران دیں، جس میں شوپیاں اور زینہ پورہ حلقہ ہائے انتخابات کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس سے قبل اْنہوں نے شوپیاں میں پارٹی کے صدر دفتر کا رسمی افتتاح بھی کیا۔موصولہ بیان کے مطابق ظفر اقبال منہاس نے ورکرز میٹنگ کی صدرات کی جس میں کئی پارٹی معاملات پر غور و خوض کیا گیا اور کئی اہم فیصلے لئے گئے۔اس موقعے پر کارکنوں نے اْنہیں ضلع نظم کی تشکیل نو کی گزارش کی، جس پر اْنہوں یقین دلایا کہ ضلع سطحی تنظیمی ڈھانچہ بہت جلد تشکیل دیا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اْنہوں نے پارٹی کارکنان کو اپنی سیاسی سرگرمیاں اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کیلئے کہا۔ اْن کا کہنا تھا، ’’ہم یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ شوپیاں میں لوگوں کو کئی عوامی مسائل درپیش ہیں، جنہیں فوری طور حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس لئے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان مسائل کی نشاندہی کریں ان کے فوری حل کی خاطر ان مسائل کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لائیں۔‘‘اْنہوں نے مزید کہا، ’’لوگوں کو اپنی پارٹٰی سے کافی اْمیدیں وابستہ ہیں اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ اپنی پارٹی عوامی مسائل کو حل کرانے میں ایک کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم عوام کے ان توقعات پر پورا اْتریں۔‘‘ظفر اقبال منہاس نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ سرینگر میں بارہ نومبر، کو منعقد ہونے والے مجوزہ جلسیمیں اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا، ’’اپنی پارٹی کا ایک اہم عوامی جلسہ سرینگر میں منعقد ہونے جارہا ہے، جس میں وادی کے ضلع سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ اس جلسے میں شوپیاں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرئے گی۔‘‘انہوں نے ساتھ ہی کارکنوں کو آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تیار رہنے کی ہدایات بھی دیں۔میٹنگ میں ظفر اقبال منہاس کے علاوہ جو سرکردہ پارٹی لیڈران موجود تھے، اْن میں یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری عرفان منہاس کے علاوہ، عبدالقیوم شاہ، ایڈوکیٹ گوہر وانی، چودھری نذیر احمد ، حاجی مجید،غلام قادر بٹ، ایڈوکیٹ تنویر،بلقیس جان چودھری فضل الدین، عبدالرشید لون، نگینہ اختر، ذاکر حسین،آ سہیل راتھر اور دیگر کارکنان شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا