رکن وقف بورڈ سہیل کاظمی مسلم راشٹریہ منچ جے کے یو ٹی کے سرپرست نامزد

0
0

نئے جموں و کشمیر میں خوش سب ،اب جموں و کشمیر کے نوجوان امن، ترقی اور نوکریاں چاہتے ہیں:اندریش کمار
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ایم آر ایم جموں و کشمیر کی ٹیم کے ذریعہ آج بھٹنڈی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر اندریش کمار چیف ایم آر ایم چیف سرپرست ایگزیکٹو ممبر مہمان خصوصی ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کو باہمی بھائی چارے کا پیغام دیا کیونکہ وہ نئے جموں و کشمیر میں خوش ہیں۔ اب جموں و کشمیر کے نوجوان امن، ترقی اور نوکریاں چاہتے ہیں۔ اس موقع پر جموں کشمیر کے وقف بورڈ کے رکن سہیل کاظمی، اور نامور صحافی موجود ایس ایچ جے پی شرما وائس چانسلر سکواسٹ یونیورسٹی آف جموں، میر نذیر احمد کنوینر جے کے یو ٹی ایم آر ایم، راجیش گری مہنت، چوہدری محمد اسلم، گلشن کمار، چوہدری جان محمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ شریک کنوینر مسلم راشٹریہ منچ اور چوہدری ظفر اقبال کنوینر ضلع راجوری بھی موجود تھے۔ معزز ممبر وقف بورڈ نامور صحافی سہیل کاظمی کو آج راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے قومی ایگزیکٹو ممبر اور راشٹریہ مسلم منچ کے سربراہ اندریش نے مسلم راشٹریہ منچ کے اراکین کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں مسلم راشٹریہ منچ جموںوکشمیریوٹی کا سرپرست نامزد کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا