نئی دہلی، 7 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے ہی جمعرات کو اپنے 15 امیدواروں کےناموں کا اعلان کردیا جس میں پارٹی صدر راہل گاندھی کو ان کے روایتی حلقہ امیٹھی اور کانگریس کی سابق چیئرپرسن سونیا گاندھی کو رائے بریلی سے انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔
کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی کے انچارج جنرل سکرٹری مکل واسنک نے یہاں بتایا کہ ان ناموں کو کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ پارٹی نے امیدواروں کی پہلی فہرست میں 11 امیدوار اترپردیش کےلئے اور چار امیدوار گجرات کے لئے اعلان کیا ہے۔
فہرست حسب ذیل ہے:
1۔ راجو کمار (احمدآباد مغرب) (ایس سی) (گجرات)
2۔بھرت سنگھ ایم سولنکی، آنند (گجرات)
3۔پرشانت پٹیل ، ودودرہ (گجرات)
4۔ رنجیت موہن سنگھ رتھوا، چھوٹا ادے پور (ایس ٹی) (گجرات)
5۔عمران مسعود، سہارنپور (اترپردیش)
6۔سلیم اقبال شیروانی، بدایوں (اترپردیش)
7۔جتن پرساد، دھورہرا (اترپردیش)
8۔محترمہ انو ٹنڈن، اناؤ (اترپردیش)
9۔محترمہ سونیا گاندھی ، رائے بریلی (اترپردیش)
10۔راہل گاندھی ، امیٹھی (اترپردیش)
11۔سلمان خورشید، فرخ آباد (اترپردیش)
12۔راجہ رام پال،اکبر پور (اترپردیش)
13۔برج لال خبری ، جالون (ایس سی)(اترپردیش)
14۔نرملا کھتری ، فیض آباد(اترپردیش)
15۔آر پی این سنگھ، کشی نگر (اترپردیش)
یو این آئی