حیدرآباد میں پہلی مرتبہ وائلڈلائف فلم فیسٹیول

0
0

یو این آئی
حیدرآبادشہر حیدرآباد میں پہلی مرتبہ امریکہ کا مشہور جیکسن ہول وائلڈلائف فلم فیسٹیول منعقد کیاجائے گا۔یہ تین روزہ فیسٹیول ہوگا جس کا اہتمام حیدرآباد ٹائیگر کنزرویشن سوسائٹی اور اناپورنا انٹرنیشنل اسکول آف فلم پلس میڈیا کی جانب سے کیاجارہا ہے ۔جیکسن ہول وائلڈ لائف فیسٹیول کا اہتمام دو سال میں ایک مرتبہ امریکہ کے یومنگ میں کیا جاتا ہے ۔اس فیسٹیول میں دنیا بھر کے منتخب فلموں کی نمائش کی جائے گی ۔یہ نمائش شیوا پرویو تھیٹر اے آئی ایس ایف ایم بنجاراہلز حیدرآباد میں کی جائے گی جو تلگودیشم کے ہیڈکوارٹرس کے قریب ہے ۔ہر دن فلم کی نمائش کے بعد فلموں اور وائلڈ لائف کے تحفظ کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیاجائے گا۔اس فیسٹیول میں داخلہ مفت رہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا