یو این آئی
ماسکوروس کے جنگی طیارے سکھو· -27 نے بالٹک سمندر میں اس کے فضائی حدود میں آئے ایک امریکی فضائیہ کے طیارے کا پیچھا کیا اور اسے اپنے علاقے میں واپس لوٹنے پر مجبور کیا۔ روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ وزارت دفاع نے کہا“ فضائی سکیورٹی پر تعینات سکھوئ۔27 جنگی طیارے نے ہماری فضائی حدود میں آئے امریکہ کے آرسی ۔135 طیارے کا پیچھا کیا اور کامیابی سے اپنے ہدف کو حاصل کیا” وزارت دفاع نے کہا“روس کا جنگی طیارہ غیر ملکی طیارے کو اپنی حدود سے باہر نکالنے کے بعد محفوظ واپس لوٹ آیا”۔