عمرارشدملک
راجوری ´//بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ون سٹاپ سینٹر راجوری کی ایڈمنسٹریٹر نیتو شرمانے اپنے پیغام میں تمام خواتین خاص طور پر ضلع راجوری کی خواتین کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کا مقصد معیشت میں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ۔ انہوں نے پیغام میں کہا کہ بھارت سرکار نے بھی ملک بھر میں خوا اتین کے تحفظ کے لئے کئی اہم اقدام بھی اُٹھائے ہیں جس میں اہم ترین قدم ہے کہ ملک بھر میں ون سٹاپ سینٹر کھولے گے ہیں اور ان سینٹروں کا مقصد خواتین کے ساتھ انصاف ہو اور انہیں ان کے حقوق حاصل ہوسکے جس کے لئے ان سینٹروں میں قانونی مدد کے ساتھ ساتھ میڈیکل اور پولیس کی مدد بھی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ گھریلوں تشد د ہو یا پھر اسکول ،کالجوں اور سماج میں کسی بھی طرح سے خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتیاں ہونگی ون سٹاپ سینٹر ایسے کیسوں میں خواتین کے ساتھ کھڑا رہے گی ۔ نیتو شرما نے ون سٹاپ سینٹر راجوری کی طرف سے ضلع راجوری کی خواتین کو یوم خواتین کی مبارکبادی پیش کی اور کہا کہ کسی بھی طرح کا تشدد ہو ون سٹاپ سینٹر راجوری میں شکایات درج کروائے تاکہ ہم آپ کے انصاف کےلئے جدوجہد کرسکے ۔