سب انسپکٹر عمران ٹاک کوپرنم آنکھوں سے کیا گیا سپرد خاک

0
0

نرمل سنگھ، نعیم اور گنگا کا شہید سب انسپکٹر عمران ٹاک کو خراجِ عقیدت;ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اودہمپور میں تعزیتی تقریب کا انعقاد
لازوال ڈیسک
ادھمپور //لقاعدہ تنظیم انصار الغزواہ کے خونخوار دہشت گرد موگیس احمد کو زندہ پکڑنے کی کوشش میں جکورا میں دہشت گردانہ حملے میں جموں کشمیر پولیس کے سب انسپکٹر عمران ٹاک ولد عبدالطیف رہائشی بسنت گڑھ شہید ہو گئے۔ تاہم اس سلسلہ میں ضلع پولیس لائن میں ہفتے کی صبح ترنگے سے لپٹا ان کا جسد خاکی پولیس لائن پہنچا. جہاں پر انہیں مختلف پولیس افسران، وزراء اور دیگر لیڈران اور سماجی کرکنان کے علاوہ شہید کے خاندان کے ارکان نے انہیں خراج عقیدت پیش کی ۔اس کے بعد شہید کے جسد خاکی کو سپرد خاکرنے کے لئے ان کے آبائی گاؤں بسنت گڑھ بھیج دیا گیا ۔جبکہ اس موقع پر ان کو خراج پیش کرنے والوں میں ریاست کے نائب وزیر اعلی ڈنرمل سنگھ، ریاستی وزیر نعیم اختر،وزیر چندر پرکاش گنگا، ریاست کے چیف سکریٹری ، داخلہ سکریٹری،ڈی ۔سی ادھمپور روندر کمار، بی جے پی کے ریاستی وزیر، ست شرما، پولیس ڈائریکٹر جنرل ایس ۔پی وید، آئی ۔جی جموں ایس ۔ڈی سنگھ جموال ،آئی ۔جی شیر-اے- پولیس اکیڈمی سلیمان سلایہ ا، ڈی ۔آئی ۔جی اودھمپور ریاسی رینج،ایم ،ایل ۔اے رام نگر آر ۔ایس پٹھانیہ اور۔ ان کے علاوہ کئی دیگر پولیس اہلکاروں آفیسران اور سیاسی و سماجی لیڈران نے اس موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ واضح رہے عمران 2008میں پولیس میں بھرتی ہوئے تھے ، دسال پہلے شادی ہوئی ایک بیٹی کے باپ بنیں ۔ ابھی زندگی کا مشاہدہ بھی پوری طرح سے نہ کر پائے تھے ۔اس دار فانی سے چل بسے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا