ہند۔پاکستان کے درمیان کشیدگی کم ہورہی ہے :قریشی

0
0

کرتار پور کوریڈور پر بات چیت کے لئے پاکستان کا ایک وفد نئی دہلی جائے گا

یواین آئی

اسلام آبادپلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلہ پر خود کش حملہ کے بعد ہندوستان کے جارحانہ رویہ اور بین الاقوامی سطح پر دباو کے درمیان پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قصوری نے آج کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم ہورہی ہے ۔مسٹر قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا“ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی آرہی ہے اور یہ مثبت اشار ہ ہے ۔”دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر قریشی نے کہا “ پاکستان نے سفارتی کوششوں کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کو نئی دہلی واپس بھیجا ہے ۔” انہوں نے کہا کہ کرتار پور کوریڈور پر بات چیت کے لئے پاکستان کا ایک وفد نئی دہلی جائے گا۔امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو کے ہندوستان کے ساتھ موجودہ حالت میں ان کے رول کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ذریعہ نجی ڈپلومیسی نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کا کام کیا ہے ۔مسٹر قریشی نے کہا کہ چین’ روس’ ترکی ’ متحدہ عرب امارات اور اردن کے وزرائے خارجہ نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔جیو نیوز کے مطابق ا س سے پہلے چین پاکستان اقتصادی کوریڈور (سی پیک) کے اگلے مرحلے کی شروعات کے وقت قومی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے رشتے علاقے میں سیاسی استحکام کے لئے مثبت عنصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ بحران کے بعد چین کی قیادت نے ہندوستان او رپاکستان کو تنازعہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کا ٹھوس مشورہ دیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا