سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت ترقی ہنوز ایک خواب

0
0

جموں کے مسائل کا ازالہ ریاستی درجہ کی بحالی کے بغیر نہیں کیاجاسکتا:منجیت سنگھ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ وزیر سردار منجیت سنگھ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں بڑھتے مسائل کا ازالہ ریاستی درجہ کی بحالی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسمبلی حلقہ جموں مشرق میں منعقدہ ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’ریاستی درجہ کی بحالی اہم ہے اور اِس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے کیونکہ مزید تاخیر کئی مسائل کو جنم دے گی۔ لوگ موجودہ حکومت اور انتظامیہ پر اعتماد کھوچکے ہیں کیونکہ یہ لوگوں کی توقعات پر کھر ا اْترنے میں ناکام رہی ہے‘‘۔اس میٹنگ کا اہتمام اپنی پارٹی ٹریڈ یونین صدر اعجاز کاظمی نے کیاتھا۔ منجیت سنگھ نے کہاکہ لوگوں کے بیشتر مسائل حل طلب ہیں اور ترقیاتی عمل ٹھنڈے بستے میں پڑ گیا ہے اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی۔سابقہ کابینہ وزیر نے کہاکہ سابقہ حکومتوں میں جو ترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے گئے تھے وہ ابھی بھی مکمل ہونے باقی ہیں اور حکام میں کوئی جوابدہی نہیں۔ میونسپل حدود کے اندر متعدد رہائشی بستیوں میں بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں جوکہ ترقیاتی مسائل کے تئیں انتظامیہ کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔منجیت سنگھ نے کہاکہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ اہلیان ِ جموں کے لئے ابھی ایک دیرینہ خواب ہے۔ پروجیکٹوں کے لئے خطیر رقومات کی منظوری کے باوجود ترقی شہر کی مصروف ترین سڑکوں پر عام لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب بن رہی ہے۔ جگہ جگہ سے سڑکوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے، محکموں کے درمیان کوئی تال میل نہیں۔عوام کو مشکلات میں ڈالا جارہا ہے۔ منجیت سنگھ نے مزید کہاکہ اپنی پارٹی سبھی خطوں کی ترقی اور مساوات کی وعدہ بند ہے۔ ایل جی انتظامیہ کے تحت صورتحال موزوں نہیں، یہ ناگزیر بن چکا ہے کہ جلد اسمبلی انتخابات کرائے جائیں اور لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے ریاستی درجہ بحال کیاجائے۔اس موقع پر اپنی پارٹی صوبائی نائب صدر اور سابقہ ایم ایل اے فقیر ناتھ، معاون جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن)ارون کمار چبر، ریاستی کارڈی نیٹر ایس سی بودھ راج بھگت ، صوبائی صدر یوتھ ونگ وپل بالی، صوبائی صدر لیگل سیل وکرم راٹھور، صوبائی صدر جموں ٹریڈ ونگ راج کمار، صوبائی صدر ایس ٹی ونگ شبیر کوہلی، صوبائی جوائنٹ سیکریٹری کلونت سنگھ ، ضلع نائب صدر جموں اربن وائی بہو مٹو، صوبائی سیکریٹری یوتھ ویشال زوتشی، صوبائی نائب صدر لیگل سیل دیپک مہاجن، جنرل سیکریٹری جموں سردیش رانا، ضلع آرگنائزیشن سیکریٹری دیپک براڈو، ضلع سیکریٹری اشرف چودھری، ضلع سیکریٹری یوتھ محمد آصف، ضلع نائب صدر یوتھ ابھینو گپتا، ضلع سیکریٹری یوتھ انکوش ڈوگرہ، ضلع صدر ٹریڈ یونین انیرودھ وسیست، ضلع صدر لیگل سیل ریتو پنڈیتہ، ضلع نائب صدر یوتھ ابھینو گپتا، ضلع سیکریٹری یوتھ انکوش ڈوگرہ، سنیئر خاتون لیڈر پونیت کور وغیرہ بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا