کانگریس بلاک صدر سنگلدان کا اظہار تشویش
لازوال ڈیسک
سنگلدانسنگلدان بلاک کانگریس صدر محمد رفیق خان نے دلواہ کی عوام سے ایکملاقات کر کے کئی معاملات پر گفتگو کی۔ بعد ازاں کانگریس بلاک صدر سنگلدان محمد رفیق خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کینٹھہ موڑ کی غریب عوام جو ریلوے کمپ Gammon india میں اپنی زمینیں کھو بیٹھے ہیں اور ریلوے کمپنی ان کو آج کل کر کے مزید دھوکہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے یہاں کے عوام سڑک پہ آکر اپنے مطالبات منوانے کے لئے دھرنا دیتے ہیں جس کے بعد ریلوے کمپنی Gammon indiaمقامی پولیس کا استعمال کرکے انہیں ہٹا دیتی ہے اور اس سے اس بیچاری بے سہارا غریب عوام کا بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے ۔انہوں نے اس معاملہ کو عوام کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ہرگز ایسا نہیں کرنا چاہیے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی گول میں انتظامیہ حق اور انصاف کی بات کرے گی۔انہوں نے ضلع انتظامیہ اور تحصیل گول سب ڈویژن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان غریب لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں اورکمپنی سے عوام کو انصاف دلائیں اور اسی میں بھلائی ہے۔