جموںوکشمیرمیںمزید15ذاتوں کوSCزمرے میں شامل کیاگیا

0
0

فہرست میں جاٹ، مغربی پاکستان کے مہاجرین، گورکھے، واگھے، پونی والاشامل۰پی ایس پی کوپی ای پی کا نام دیا گیا
یواین آئی

سرینگر؍؍ایک اہم پیش رفت کے تحت جموں وکشمیر حکومت نے سوشل کاسٹ فہرست میں مزید 15 ذاتوں کو شامل کیا ہے۔جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے ہفتے کو جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے سوشل کاسٹ زمرے کی فہرست میں مزید 15 ذاتوں کو شامل کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فہرست میں جن ذاتوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں وگھے (چوپان)، گھیرت/ بھتی/ چانگ برادری، جاٹ برادری، سینی برادری، مارکابنس/ پونی والا، سوچی برادری، کرسچن برادری (ہندو والکیمی سے تبدیل شدہ)، سنار/ سوارنکر تیلی( ہندو تیلی اور پہلے ہی موجود مسلم تیلی)،پرنا/ کورو (کارو)، بوجرو/ ڈیکاؤنٹ/ ڈبڈبے برہمن گورکن، گرکھا، مغربی پاکستان کے مہاجرین ( ایس سیز کے بغیر) اور اچاریہ شامل ہیں۔حکومت نے موجودہ ساشل کاسٹس میں بعض تبدیلیاں کی ہیں۔سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے: ’برتن بنانے والوں (کمہاروں)، جوتوں کی مرمت کرنے والوں (جو مشین کی مدد کے بغیر کام کرتے ہیں)، بنگیز خاکروبوں (جھاڑو دینے والوں)، حجام، دھوبی، ڈھوم کو بالترتیب کمہاروں، موچھی،بنگیزخاکروب، حجام اتاری، دھوبی اور ڈھوم (ایس سیز کے بغیر) کے بطور تبدیل کر دیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سوشل کاسٹ کی یہ فہرست جموں وکشمیر سماجی و تعلیمی طور پسماندہ طبقات کمیشن کی سفارشات پر سر نو ترتیب دی گئی ہے۔حکومت نے یہ کمیشن سال 2020 میں تشکیل دیا تھا اور سہ رکنی پینل کی قیادت سابق ہائی کورٹ جج جی ڈی شرما نے کی۔کشمیر ریزرویشن رولز میں جو ایک اور تبدیلی کی گئی وہ’پہاڑی بولنے والے لوگ (پی ایس پی)‘ کو ’پہاڑی ایتھنک لوگ‘ (پی ای پی ) کا نام دیا گیا۔بتادیں کہ جموں وکشمیر ریزرویشن قوانین کے تحت سوشل کاسٹ زمرے میں آنے والے امیدواروں کو سرکاری ملازمت میں چار فیصد ریزرویشن ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا