لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سرحدی علاقوں میں امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، ہندوستانی فوج نے ضلع راجوری (جے اینڈ کے) میں ساج کی ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ساتھ بات چیت کی۔ وی ڈی سیز خطے کی سیکیورٹی گرڈ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ، دہشت گردوں کے طریقہ کار اور حاضرین کو ایک مربوط جوابی طریقہ کار دیا گیا۔ میٹنگ میں شریک نو وی ڈی سی ممبران نے علاقے میں امن و سکون کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی مضبوطی اور عزم کا اظہار کیا۔