ےواین این گوہاٹی //بھارت اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعرات کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ ویمن کو میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ( آج )جمعرات کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔انگلینڈ ویمن کو میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم کو 41 رنز سے شکست دی تھی۔