کوکن ریفائنری پرکلپ ورودھی سنگھرش سنگھنٹاکی جانب سے مکتوب، جشن میں شرکت کی دعوت
ےواین این
ممبئی //نانار پروجیکٹ منسوخ ہوجانے پر اس پروجیکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والی تنظیم کوکن ریفائنری پرکلپ ورودھی سنگھرش سنگھنٹا نے آج مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ممبرپارلیمنٹ اشوک چوہان سے ملاقات کرکے اس معاملے میں ان کی حمایت کرنے پر تحریری طور پر شکریہ ادا کیا ہے اور ۶۱۔۷۱مارچ کو پروجیکٹ کی منسوخی پر منعقد ہونے والے جشن میں شرکت کی دعوت دی ہے، جس میں اشوک چوہان کا استقبال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نانار پروجیکٹ کی منسوخی کے لئے ہونے والے احتجاجات کی اشوک چوہان نے نہ صرف حمایت کی تھی، بلکہ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ بغیر مقامی لوگوں کی رضامندی کے حکومت اس پروجیکٹ کو ان پر تھوپ رہی ہے۔اس معاملے میں پروجیکٹ کی مخالفت کرنے والے لوگوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی سے بھی ملاقات کی تھی اور راہل گاندھی نے بھی ان کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا تھا کہ مقامی لوگوں کی رضامندی کے بغیر یہ پروجیکٹ نہیں ہونی چاہئے۔جس کے بعد حکومت نے اس پروجیکٹ کی منسوخی کا اعلان کردیا ہے۔اشوک چوہان کو دیئے گئے مکتوب میں کوکن ریفائنٹری پرکلپ ورودھی سنگھرش سنگھٹنا نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال سے ریفائنری کے لئے لینڈ ایکوی زیشن کے جی آر نکالے جانے کے بعد سے نانار کی عوام اس کی مخالفت کررہی تھی۔ اس پروجیکٹ سے متعلق گومگو کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی کہ آپ نانار کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ آپ کی کوششوں سے راہل گاندھی سے دہلی میں ملاقات ہوئی جس کے بعد یہ معاملہ ملکی سطح پر پہونچا۔ اسمبلی میں آپ کی پارٹی نے اس کے خلاف مسلسل آواز بلند کی۔ نانار آکر آپ نے عوامی جلسے سے خطاب بھی کیا، جس سے ہمیں کافی تقویت ملی اور حکومت یہ پروجیکٹ منسوخ کرنے پر مجبور ہوئی۔ اس معاملے میں ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ یہ کوکن کے عوام کی ایک بڑی جیت ہے کہ جس کی خوشی میں ہم ۶۱۔۷۱مارچ کو ایک پروگرام کا انعقاد کررہے ہیں ، آپ سے ہم اس پروگرام میں اپنے پارٹی کے دیگر لیڈران کے ساتھ شریک ہونے کی درخواست کرتے ہیں کہ تاکہ اس موقع پرہم آپ کا استقبال کرسکیں۔