حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں اسپتال اور شہری تنصیبات پرگولہ باری،املاک کو نقصان

0
0

الحدیدہ بندرگاہ پر سرکاری فوج کی تعیناتی کے حوالے سے امن معاہدے پر عمل درآمدنہیں کیا گیا،مزاحمتی فورسز
ےواین این
صنعاء//یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا نے عسکری جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے الحدیدہ شہرمیں اسپتال اورشہری تنصیبات پر اندھا دھند گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد املاک کو نقصان پہنچا ۔عرب ٹی وی کے مطابق الحدیدہ میں یمنی مزاحمتی فورسز کے ذرائع ابلاغ نے بتایاکہ الحدیدہ بندرگاہ پر سرکاری فوج کی تعیناتی کے حوالے سے اسٹاک ہوم میں طے پائے معاہدے پر عمل درآمدنہیں کیا گیا۔ حوثی ملیشیا ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری تنصیبات پر گولہ باری کی ہے۔مزاحمتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثی ملیشیا نے الحدیدہ میں اسپتال 22، اخوان ثابت تجارتی مرکز پر ھاون اسلحہ، مشین گنوں اور دیگر اسلحہ سے حملہ کیا۔مزاحمت کاروں کا کہناتھاکہ حوثی ملیشیا کی طرف سے ان شہری تنصیبات پردسیوں بار حملے کرکے انہیں نقصان پہنچایا جاچکا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا