مدارس کے کردار پر سمینار کا آج مانو میں آغاز

0
135

ےو اےن اےن
حیدرآباد، //مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں شعبہ¿ فارسی کے زیر اہتمام اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، نئی دہلی کے اشتراک سے 2 روزہ قومی سمینار ”ہندوستانی تہذیب ، ثقافت اور علوم و فنون کے فروغ میں مدارس کے حصہ (فارسی، عربی اور اردو ادبیات کے تناظر میں)“ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی، صدر شعبہ¿ فارسی کے بموجب افتتاحی اجلاس 6 مارچ کو صبح 10:30 بجے ، لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ افتتاحی اجلاس میں مولانا مفتی خلیل احمد، شیخ الجامعہ، جامعہ نظامیہ، حیدرآباد بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز،و ائس چانسلر، مانو صدارت کریں گے۔ پروفیسر حسن عباس، ڈائرکٹر رضا لائبریری، رامپور کلیدی خطبہ دیں گے۔ جناب شاہنواز قاسم، آئی پی ایس، سی ای او تلنگانہ وقف بورڈ، حیدرآباد؛ جناب رحیم الدین انصاری، صدر نشین تلنگانہ اردو اکیڈیمی؛ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، شیخ الجامعہ المعہد العالی، حیدرآباد؛ جناب سید نثار حسین حیدر آقا، مفتیہ رضوانہ زرین، پرنسپل، جامعة المومنات، حیدرآبادمہمانانِ اعزازی ہوں گے۔ اختتامی اجلاس میں پروفیسر شریف حسین قاسمی، سابق صدر شعبہ¿ فارسی، دہلی یونیورسٹی؛ پروفیسر علیم اشرف خان، صدر شعبہ¿ فارسی، دہلی یونیورسٹی، پروفیسر محمد اقبال، سابق صدر شعبہ¿ فارسی، جامعہ ملیہ اسلامیہ؛ پروفیسر عبدالقادر جعفری، الہ آباد؛ پروفیسر حسن عباس، ڈائرکٹر رضا لائبریری، رامپور؛ پروفیسر اختر حسین، جے این یو؛ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی خطاب کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا