پاکستان کے پوسٹر بوائے بنے ‘مہاملاوٹ’ والے لوگ:مودی

0
145

یوایین آئی

دھاروزیر اعظم نریندر مودی نے آج فضائیہ کی حالیہ کارروائی پر سوال اٹھانے والے ملک کے چنندہ لوگوں پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘مھاملاوٹ’ کے یہ لوگ اب پاکستان کے ‘پوسٹر بوائے ’ ‘ بن گئے ہیں۔مسٹر مودی نے مدھیہ پردیش کے ضلع دھار ہیڈکوارٹر پر منعقدہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ‘وجے سنکلپ’ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس سمیت مھاگٹھبندھن سے منسلک دیگر اپوزیشن جماعتوں پر جم کر حملے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کی کارروائی پاکستان میں ہوئی، لیکن اس کا صدمہ ہندوستان کے کچھ لوگوں کو لگا۔ مہاملاوٹ والے یہ لوگ اب اپنے سیاسی مفاد کے لئے بین الاقوامی سطح پر اپنی مہم میں لگ گئے ۔ یہ لوگ اب پاکستان سے مہاملاوٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ان کچھ لوگوں کی سرگرمیوں پر پاکستان میں تالیاں بجتی ہیں۔ یہ مہاملاوٹ لوگ پاکستان کے پوسٹر بوائے بن گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا