مودی پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی سچائی بتائیں

0
0

ملک جاننا چاہتاہے کہ اس میں جھوٹا کون ہے:دگوجے
یواین آئی

نئی دہلیکانگریس کے سینئر لیڈر دگوجے سنگھ نے پاکستان میں جیش محمد کے کیمپ پر ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد کے سلسلے میں وزیراعظم نریندرمودی سے اس بارے میں سچائی بتانے کا پھر سے مطالبہ کیا ہے ۔لیکن یہ پوچھتے ہوئے انہوں نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کوایک حادثہ قرار دیا ہے ۔ مسٹر سنگھ نے فضائیہ کے ذریعہ کی گئی کارروائی کے ضمن میں آج کئی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا،“پلوامہ حادثے کے بعد ہماری فضائیہ کے ذریعہ کی گئی “ایئر اسٹرائک کے بعد کچھ غیر ملکی میڈیا میں شبہ پیدا کیا جارہا ہے جس سے ہماری ہندوستانی حکومت کی صداقت پر بھی سوال پیدا ہورہا ہے ۔” انہوں نے کہا کہ حکومت کے کچھ وزیر کہتے ہیں کہ 300دہشت گرد مارے گئے ،بی جے پی صدر امت شاہ کہتے ہیں کہ 250مارے گئے ہیں،اترپردیش کے وزیر اعلی کہتے ہیں کہ 400مارے گئے اور ایک دیگر وزیر ایس ایس اہلووالیا کہتے ہیں کہ ایک بھی نہیں مارا گیا۔انہوں نے کہا،“وزیراعظم جی آپ اس سلسلے میں خاموش ہیں۔ملک جاننا چاہتاہے کہ اس میں جھوٹا کون ہے ۔” کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی اور بی جے پی فضائیہ کی کارروائی کو انتخابی موضوع بنانے میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا،“آپ اور آپ کی پارٹی کے سینئر لیڈر فوج کی کامیابی کو جس طرح سے صرف بی جے پی کی کامیابی ثابت کرکے انتخابی موضوع بنانے کی کوشش کررہے ہیں وہ ہمارے ملک کی سلامتی سے وابستہ اہلکاروں کی بہادری اور قربانی کی توہین ہے ۔ملک کا ہر شہری ہندوستانی فضائیہ اور سارے سکیورٹی اہلکاروں کا احترام کرتا ہے ۔” مسٹر سنگھ نے کہاکہ یہ نہ تو سیاست کا سوال ہے اور نہ ہی اقتدار کا،سوال ان روتی ہوئی بہنوں کا ہے جنہوں نے اپنے بھائی کھوئے ہیں ،سوال اس ماں کا ہے جس کے لاڈلے بیٹے کی شہادت ہوئی ہے اور سوال اس بیوہ کا ہے جس نے اپنا شوہر کھویا ہے ۔انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ وہ کس کے سوالوں کا جواب دیں گے ۔ ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا،“ہمیں ہماری فوج ،ان کی بہادری پر فخر ہے اور پورا یقین ہے ۔فوج میں میں نے ہمارے متعدد جاننے ولوں اور نزدیکی رشتہ داروں کو دیکھا ہے کہ کس طرح وہ اپنے خاندانوں کو چھوڑ کر ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا