جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی صورت حال

0
0

کشمیر مسئلے کے حل میں ناکامی کی وجہ سے ہے :ماجد
یواین آئی

واشنگٹنامریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد ماجد خان نے کہا ہے کہ کشمیر مسئلے کے حل میں ناکامی ہی جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی وجہ ہے ۔ ڈاکٹر خان نے پیر کو یہاں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ تنا¶ ختم کرنے اور مسائل کے حل کے لئے بات چیت کی خواہش رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا ،“برا وقت گزر چکا ہے ۔امید ہے کہ بات چیت سے مسئلے حل ہو جائیں گے ۔” پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہندوستان کو ایمانداری اور سمجھداری سے کام لینا چاہئے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اندرونی مسئلوں پر اختلاف کے باوجود پاکستان اس سمت میں تیزی سے قدم اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی بھائی چارے کو سمجھنا ہوگا۔کشمیر مسئلے کا حل نہ نکل پانے کی وجہ سے ہی جنوبی ایشیائی علاقوں میں عدم استحکام کی صورت حال بنی ہوئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا