اننت ناگ میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑ پ میں 2 جنگجو ہلاک

0
0

فوج کا تربیت یافتہ کُتاگولیاں لگنے سے شدید زخمی، اسی نے مکان میں چھپے ملی ٹینٹوں کا پتہ لگایا: دفاعی ترجمان
شاہ ہلال/یواین آئی

اننت ناگ/سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے ٹینگہ پاوا اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے ٹینگہ پاوا گاوں میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو درمیانی شب اپنے محاصرے میں لے کر اْنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔انہوں نے بتایا کہ خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر فرا ر ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے اْنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا او ر اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔موصوف ترجمان کے مطابق رات بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو جنگجو مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گاوں میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران فوج کا ایک تربیت یافتہ کتا شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زوم نامی تربیت یافتہ کتے نے ہی رہائشی مکان میں موجود ملی ٹینٹوں کی نشاندہی کی۔اْن کے مطا بق مذکورہ تربیت یافتہ کتے نے جنوبی کشمیر میں متعدد تصادم آرائیوں کے دوران حصہ لیا ہے۔دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹینگہ پاوا تصادم آرائی کے دوران فوج کا ایک کھوجی کتا گولی لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار کی درمیانی شب کوکر ناگ کے ٹینگہ پاوا گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ پیر کی صبح فوج نے زوم نامی اپنے حملہ آور کتے کو مشتبہ مکان کے اندر بھیجا جہاں پر ملی ٹینٹ چھپے بیٹھے ہوئے تھے۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ’’زوم‘‘ایک اعلیٰ تربیت یافتہ اور چالاک کتا ہے ، ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے اور اْنہیں مارگرنے کی اْس کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ زوم نے جنوبی کشمیر میں کئی فعال ملی ٹینٹ مخالف کارروائیوں کا حصہ رہا ہے۔ترجمان کے مطابق پیر کی صبح ’’زوم ‘‘کو ہمیشہ کی طرح اْس گھر کو خالی کرنے کا کام سونپا گیا جہاں پر جنگجو چھپے بیٹھے ہوئے تھے تاہم آپریشن کے دوران کتے کے جسم میں دو گولیاں پیوست ہوئی اور وہ شدید طورپر زخمی ہو گیا۔دفاعی ترجمان کے مطابق زوم نے ہی ملی ٹینٹوں کی نشاندہی کی اور اْن پر حملہ کیا جس کے دوران وہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ گولیاں لگنے کے باوجود بھی زوم اپنے فرائض انجام دیتا رہا جس کے نتیجے میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔ترجمان کے مطابق زوم کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال بادامی باغ منتقل کیا گیا جہاں پر اْس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔انہوں نے تصادم کے دوران مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت آصف احمد ریشی ولد محمد یاسین ریشی ساکن شیخ پورہ مرہامہ بجبہاڑہ اور وکیل احمد بٹ ولد عبدالحد بٹ ساکن نئی بستی مرہامہ کے بطور کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا