0
0

اِنتظامی کونسل نے بئیر اور دیگر ریڈی ٹو ڈرنک مشروبات کی فروخت کیلئے آزادانہ دفعات کو منظوری دی
لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں شہری علاقوں میں بئیر اور دیگر ریڈی ٹو ڈرنک ( آر ٹی ڈی ) مشروبات فروخت کرنے کیلئے ڈیپارٹمنٹل سٹوروں کو اجازت دینے کی تجویز کو منظوری دی ۔ میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے شرکت کی ۔ اِنتظامی کونسل نے جموں اور کشمیر کے شراب کے لائسنس اور فروخت کے قواعد 1984 اور ایکسائز پالیسی 2023-24 ء میں آزادانہ دفعات کو شامل کرنے کی منظوری دی ہے جس میں شہری علاقوں میں ڈیپارٹمنٹل سٹوروں میں بئیر اور ریڈی ٹو ڈرنک ( آر ٹی ڈی )مشروبات کی فروخت کیلئے لائسنس JKEL-2A کی منظوری دی گئی ہے ۔ ایک کمرشل کمپلیکس میں ڈیپارٹمنٹل سٹوروں مجاز اتھارٹی کی طرف سے منظور شدہ کم از کم 1200 مربع فُٹ کا کل کارپٹ ائیریا ہونے جیسی شرائط کو پورا کرتے ہوئے اس سکیم کے تحت جموں اور سرینگر شہروں میں کم از کم 5 کروڑ اور دیگر شہری علاقوں میں سٹوروں کیلئے 2 کروڑ کا سالانہ ٹرن اوور اہل ہو گا ۔ مزید براں، زائد از10 کروڑ روپے کا سالانہ کاروبار رکھنے والے ڈیپارٹمنٹل سٹوروں کی چین اپنے ہر سٹور کیلئے علیحدہ لائسنس کیلئے درخواست دینے کے اہل ہو گی ۔ ڈیپارٹمنٹل سٹور کو درخواست کی تاریخ سے کم از کم 12 ماہ پہلے موجود ہونا چاہئیے ۔ تا ہم یہ شرائط ایک نئے /حال ہی میں کھولے جانے والے ڈیپارٹمنٹل سٹور کی صورت میں لاگو نہیں ہو گی جس کا تعلق ڈیپارٹمنٹل سٹوروں کی ایک سلسلہ سے ہے جس کا سالانہ ٹرن اوور 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے ۔ مزید براں ڈیپارٹمنٹل سٹوروں کو اشیاء کی کیٹگری میں سے کم از کم چھ اشیاء بشمول گروسری آئٹمز فیوزن فوڈز، کنفیکشنری /بیکری کی اشیاء ، کاسمیٹکس ، گھریلو سامان ، برتن /باورچی خانے ، کھیلوں کی اشیاء ، الیکٹریکل /الیکٹرانک آلات ، ملبوسات ور سٹیشنری فروخت کرنی چاہئیں ۔ مذکورہ فیصلے کے مطابق پیٹرول پمپوں پر کام کرنے والے ڈیپارٹمنٹل سٹوروں کیلئے لائسنس کی گرانٹ کیلئے کسی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا ۔ انتظامی کونسل نے جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کے مشورے سے اَن سروڈ / انڈر سروڈ علاقوں میں بئیر اور ریڈی ٹو ڈرنک کو فروخت کرنے کی بھی منظوری دی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا