ریزرو بینک ٹرائل بنیاد پر ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرے گا

0
0

یواین آئی

ممبئی؍؍ریزرو بینک آف انڈیا جلد ہی مخصوص استعمال کے امور کے لیے ڈیجیٹل روپیہ (ای روپیہ) کی شروعات کرے گا ریزرو بینک نے ہندوستان کے لیے سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) پر ایک خاکہ نوٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے اس طرح کے پائلٹ شروعات کی رینج اور دائرہ وسیع ہوتا ہے ۔ریزرو بینک وقتاً فوقتاً، ای روپیہ کی خصوصیات اور فوائد کے بارے میں آگاہ کرے گا۔اس کانسیپٹ نوٹ کو جاری کرنے کا مقصد سی بی ڈی سی کی عمومی خصوصیات اور خاص طور پر ڈیجیٹل روپیہ (ای-روپی) کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس کے ذریعہ ہندوستان میں سی بی ڈی سی کے اجراء￿ کے مقاصد، اختیارات، فوائد اور خطرات کی وضاحت کرنا مقصودہے۔ اس خاکہ نوٹ سے سی بی ڈی سی کو متعارف کرنے کے بارے میں ریزرو بینک کے نقطہ نظر بھی ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔خاکہ نوٹ میں کلیدی موضوعات جیسے ٹیکنالوجی اور ڈیزائن کے اختیارات، ڈیجیٹل روپیہ کے ممکنہ استعمال، اجراء کے طریقہ کار وغیرہ پر بھی بات کی گئی ہے۔اس میں بینکنگ سسٹم، مانیٹری پالیسی، مالیاتی استحکام پر سی بی ڈی سی کے متعارف ہونے کے مضمرات کا جائزہ پیش کیا گیا ہے اور رازداری کے مسائل کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا