عوام پینگل کی طرف سے کی گئی ڈگری کالج کی مانگ کو پورا نہ کیا گیا تو بڑا احتجاج ہو گا: یونس رشید ملک
اکرم ملک
بھلیسہ // جہاں گورنر انتظامیہ کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر کے مختلف مقامات کے لیے نئے ڈگری کالج منظور کئے گئے وہیں پینگل بھلیسہ کو پھر سے نظر انداز کیا گیا۔ کانگریس سنئیر لیڈر اور بلاک کانگریس کمیٹی بلاک صدر جکیاس یونس رشید ملک نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں گورنر انتظامیہ کی جانب سے نئے ڈگری کالج منظور کئے گئے جس پر عوام خوش ہے مگر دوسری طرف اٹھارہ پنچائیتوں پر مشتمل علاقہ چلی پینگل ایک بار پھر گورنر انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل رہا۔انہوں نے کہا کہ علاقہ چلی پینگل کی عوام پچھلے کئی عرصہ سے ڈگری کالج کی مانگ کر رہے تھے مگر مانگ کو پورا نہ کرنا کہاں کا انصاف ہے اور اواز کو کیوں دبائا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سابقہ کا مخلوط سرکار کے دور میں کئی نئے ڈگری کالج دئے گئے نہ اس وقت چلی پینگل کے لیے ڈگری دیا گیا اب مقامی لوگوں کو گورنر انتظامیہ پر نظریں ٹکی تھی کہ اب ڈگری کالج کی مانگ پوری ہو سکتی ہے مگر ویسا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی علاقہ کے ساتھ ناانصافی کیونکہ ہو رہی ہے جہاں ہر لحاظ سے ضرورت تھی۔ چلی پینگل کے دور دراز علاقوں سے بچوں و بچیوں کو پیدل سفر کر کے گاڑیاں پکڑنی پڑتی ہے اور کئی گھنٹے گاڑیوں میں سفر کر کے کالج پہونچتے ہیں مگر ان علاقہ جات کو مدنظر رکھنے کے بعد بھی چلی پینگل کے لیے ڈگری کالج نہیں دیا گیا۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ علاقہ چلی پینگل کے لیے ڈگری منظور کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو عوام سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرئے گی جس کی ذمہ اری گورنر انتظامیہ پر ہو گی۔