مرکزی جامع مسجد شریف مینڈھر میں میلادالنبیؐ کے تعلق سے عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا

0
0

آپ نے ظلمت و تاریکی میں ڈوبی انسانیت کو گھٹا ٹوپ اندھیروں سے نجات دلائی:علامہ شہریار خان
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍مرکزی جامع مسجد شریف مینڈھر میں میلادالنبیؐ کے تعلق سے عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں مقرر خصوصی مولانا مفتی شہریار خان تشریف لائے تھے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایاکہ ماہ ربیع الاول نہ صرف امت مسلمہ بلکہ دنیائے عالم کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس ماہ مقدس میں نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، جو بلا تفریق و تقسیم تمام عالم انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے۔ آپ نے ظلمت و تاریکی میں ڈوبی انسانیت کو گھٹا ٹوپ اندھیروں سے نجات دلائی، اور انسانیت کو اس کی حقیقی معراج اور بلندی کے نکتہ کمال پر پہنچایا۔ اللہ رب العزت نے آپ کے ہاتھ میں سیادت رسل کا علم اور سر پہ خاتمیت انبیاء کا تاج سجا کر اس دنیا میں مبعوث فرمایا گیا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کی نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت حضور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود ہیں، لہٰذا حکم ربی کے تحت اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور اس کے فضل و کرم پر شکر بجا لانا تقاضائے عبودیت و بندگی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی کسی نعمت پر شکر بجالانے کا ایک معروف طریقہ یہ بھی ہے کہ انسان حصولِ نعمت پر خوشی کا اظہار کرنے کے ساتھ اس کا دوسروں کے سامنے ذکر بھی کرتا رہے کہ یہ بھی شکرانہ نعمت کی ایک صورت ہے۔ پروگرام کے بعد جلوس محمدی نکالا گیا آخر میں صلاۃ وسلام کے بعد دعا ہوئی اس موقع پر کثیر تعداد میں علمائے کرام اور عوام الناس نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا